سوال
اللہ تعالیٰ فرماتاہے وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے سورہ بقرہ ، آیت نمبر ٣٩ اس کے علاوہ قرآن کی متعدد آیات کریمہ اور احادیثِ طیبہ ہیں کہ جس میں صاف طور پر واضح ہے کہ کافرین و مشرکین وغیرھم ابدی جہنمی ہیں لہذا وہ شخص جس نے یہ کہا کہ بعض ہندو جنت میں جائیں گے یہ قول اس کا سراسر غلط ہے وہ قوانین اسلام سے صحیح طور پر واقف نہیں ہے اور وہ جس واقعے کو لے کر کے اس نے یہ جملہ کہا درحقیقت اس کو سمجھ نہ سکا اس واقعہ کا خلاصہ یوں ہے جب اس یہودی غیر مسلم نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کیونکہ وہ رمضان کے مہینے میں سرعام کچھ کھا پی رہا تھا جب وہ مرا کچھ روز کے بعد کسی شخص نے اس کو خواب میں دیکھا کہ وہ جنت میں سیر و تفریح کررہا ہے اس سے پوچھا کہ تو غیر مسلم تھا تو جنت میں کیسے پہنچا اس نے کہا بے شک میں ایمان سے خالی تھا لیکن میں نے رمضان کے مہینے کا احترام کیا تو میرے اس فعل کے طفیل مرنے سے قبل اللہ نے مجھ کو ایمان عطا فرمایا اور مغفرت فرما کر جنت عطا فرمائی لہذا مذکورہ فی السوال شخص اپنے قول سے رجوع کرے اور علما۶ کی صحبت میں بیٹھے تاکہ حق سمجھنے و بولنےکی توفیق حاصل کرسکے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
0 Comments